23 جون، 2025، 6:35 PM

خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے مشاورت جاری ہے، قطر

خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے مشاورت جاری ہے، قطر

قطری وزارت خارجہ کے ترجمان نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی مشاورت جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے قطر میں اپنے شہریوں کے لیے امریکی انتباہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: بعض سفارت خانوں کی جانب سے اپنے شہریوں کے لیے انتباہات کسی خاص خطرے کی نشاندہی نہیں کرتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قطر میں سیکیورٹی کی صورتحال مستحکم ہے اور سکیورٹی ادارے پوری صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور بوقت ضرورت اقدامات کرنے کے لیے تیار ہیں۔

قطری وزارت خارجہ کے ترجمان نے زور دیا کہ ہم قابل اعتماد اور سرکاری ذرائع سے معلومات اور خبریں اخذ کرنے پر زور دیتے ہیں۔

انہوں نے یہ مزید کہا کہ قطر نے خطے میں کشیدگی کو کم کرنے کے لیے سفارتی مشاورتوں کا آغاز کیا ہے۔

News ID 1933826

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha